پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم نے عمان کو پہلے میچ میں 2-0 سے شکست دے دی شدید گرمی اور دشوار حالات میں پاکستان انڈر 21 ٹیم نے عمان کی سینئر ٹیم کو دو صفر سے ہرایا

مسقط (پی پی اے) پاکستان کی انڈر 21 قومی ہاکی ٹیم نے اپنے غیر ملکی دورے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں عمان کی سینئر قومی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے دی قومی ٹیم نے سخت موسمی حالات اور شدید گرمی کے باوجود شاندار کھیل بہترین نظم و ضبط اور عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا پاکستان کی جانب سے عبداللہ نے پینلٹی اسٹروک پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ رانا سمیع نے خوبصورت فیلڈ گول کر کے قومی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کر دی یہ مقابلہ انتہائی دشوار موسمی حالات میں کھیلا گیا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ حبس کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا شدید گرمی اور تیز دھوپ کے باوجود دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے بہتر فٹنس، رفتار اور حکمت عملی کی بدولت کامیابی اپنے نام کی ذرائع کے مطابق میچ ابتدا میں رات کے وقت کھیلا جانا تھا لیکن اچانک آنے والے سمندری بگولے (ٹورنیڈو) سے مرکزی گراؤنڈ کو نقصان پہنچنے کے باعث انتظامیہ نے ہنگامی طور پر میچ کا وقت تبدیل کرتے ہوئے اسے شام ساڑھے چار بجے متبادل پچ پر منتقل کر دیا نامساعد حالات کے باوجود پاکستان انڈر 21 ٹیم نے سینئر بین الاقوامی ٹیم کے خلاف یادگار فتح حاصل کر کے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافے کے ساتھ آئندہ میچوں کے لیے بھی حوصلہ افزا ثابت ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.