پی ایس ایل 11 کی کامیابی کا جائزہ نئے سیزن کی تیاریاں شروع محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل اجلاس آئندہ سیزن کے اہم فیصلوں پر غور
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کی انتظامیہ اور تمام فرنچائز مالکان کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ سیزن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں آنے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن کی ونڈو پلیئنگ کنڈیشنز ڈائریکٹ سائننگ ریٹینشنز اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا شرکا کو بتایا گیا کہ ان تمام معاملات پر جلد ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نئے سیزن کی منصوبہ بندی بروقت مکمل کی جاسکے اجلاس میں پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں اور 44 میچز کے دوران کرکٹ کے مجموعی معیار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا شرکا نے لیگ کے کامیاب انعقاد شاندار مقابلوں اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کو سوشل میڈیا اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور ٹیلی ویژن پر ریکارڈ ویورشپ حاصل ہوئی. اجلاس کے شرکا نے مشکل حالات کے باوجود لیگ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا. اجلاس میں آف سیزن اور پری سیزن کے دوران شائقین کرکٹ کے لیے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل اور تمام آٹھ فرنچائزز کے باہمی اشتراک سے لیگ کا آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم بھی لانچ کیا جائے گا اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا جبکہ اجلاس کی تاریخ مقام اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضیٰ ڈائریکٹر پی ایس ایل عثمان واہلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی