معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ، آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کو ہوگا
اسلام آباد (پی پی اے) معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کو لیزر سٹی باؤلنگ کلب صفا گولڈ مال ایف-7 مرکز اسلام آباد میں منعقد ہوگا اجلاس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اعجاز الرحمن کریں گے اجلاس میں 8 سے 14 اگست تک منعقد ہونے والی معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریوں انتظامات اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ ایونٹ کو کامیاب انداز میں منعقد کیا جا سکے آرگنائزنگ کمیٹی میں اعجاز الرحمن چیئرمین، علیم آغا اور آصف اورکزئی وائس چیئرمین جبکہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) کامران خالد جنجوعہ آرگنائزنگ سیکرٹری ہیں کمیٹی کے دیگر اراکین میں محمد حسین چٹھہ دانیال اعجاز، انجینئر رانا اسد تنویر اعجاز ریحان محسن ہادی کلثوم احمد منیبہ افتخار ریحانہ پروین فاطمہ علی اور زکر اف شامل ہیں معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ مال ایف-7 مرکز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین باؤلرز شرکت کریں گے.