پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح ٹیسٹ سیریز ایک ایک برابر عبداللہ شفیق کی سنچری ساجد اور علی عثمان کی تباہ کن باؤلنگ سے شاندار کامیابی ملی

پورٹ آف اسپین (پی پی اے) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے جس میں جسٹن گریوز نے 73 روسٹن چیز نے 70 اور برینڈن کنگ نے 46 رنز اسکور کیے پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے چار جبکہ علی عثمان محمد علی اور عبید شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں. جواب میں پاکستان نے عبداللہ شفیق کی ناقابلِ شکست 160 رنز کی شاندار اننگز، بابر اعظم کے 88 اور اذان اویس کے 55 رنز کی بدولت 387 رنز بنا کر 43 رنز کی برتری حاصل کی ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگز میں صرف 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی پاکستان کی جانب سے علی عثمان اور ساجد خان نے چار چار جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی 75 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 23.3 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی عبداللہ شفیق 24 اور بابر اعظم 24 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ اذان اویس نے 18 اور امام الحق نے 9 رنز بنائے اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیت کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.