فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے غلطیوں پر معافی مانگ لی متنازع سرمایہ کاری منصوبہ منسوخ، فیفا بورڈ نے جیانی انفینٹینو پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
رباط (پی پی اے) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے فٹ بال میچوں کے تجارتی حقوق نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کے متنازع منصوبے پر شدید تنقید کے بعد اپنی غلطیوں پر معافی مانگ لی ہے، تاہم وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔بی بی سی کے مطابق رباط میں فیفا کے افریقی دفتر میں طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ فیفا کے منیجمنٹ بورڈ نے جیانی انفینٹینو پر بطور صدر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کی توثیق کر دی ہے جیانی انفینٹینو اور فیفا کے سیکرٹری جنرل ماتیاس گرافسٹراؤم نے فیفا کی تمام 211 رکن ایسوسی ایشنز کو ایک خط بھی ارسال کیا جس میں منصوبے کے طریقہ کار پر معذرت کرتے ہوئے آئندہ ایسی غلطیاں نہ دہرانے کا عہد کیا گیا واضح رہے کہ فیفا صدر نے فیفا فارورڈ انٹرپرائز کے نام سے نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا تھا جس کی حمایت کرنے والی ہر رکن ایسوسی ایشن کو 40 ملین ڈالر دینے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم یو ای ایف اے اور فیفا کے اندرونی عہدیداروں کی سخت مخالفت کے بعد یہ منصوبہ منسوخ کر دیا گیا. فیفا نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ادارے کی ساکھ اور وقار پر مزید کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا