فیصل ایوب کھوکھر کا راولپنڈی کے کھیلوں کے منصوبوں کا تفصیلی دورہ
راولپنڈی (پی پی اے) صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے راولپنڈی کے مختلف اہم مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔جہاں انہوں نے لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس۔پنڈی فوڈ اسٹریٹ اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی منصوبوں سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے دوران انہیں ری ہیبیلیٹیشن آف لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس منصوبے پر بریفنگ دی گئی انہوں نے کمپلیکس کی مختلف سہولیات اور سوئمنگ پول کا معائنہ کرتے ہوئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پی ایم یو کو ہدایت کی کہ سولر سسٹم کو کمپلیکس کی حقیقی توانائی ضروریات خصوصاً سوئمنگ پول کی ضروریات کے مطابق ازسرنو ڈیزائن کیا جائے تاکہ توانائی کا مؤثر اور پائیدار استعمال یقینی بنایا جا سکے بعد ازاں صوبائی وزیر نے پنڈی فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران، جن میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور تحصیل سپورٹس آفیسر شامل تھے کو ہدایت کی کہ فوڈ اسٹریٹ کے لیز ہولڈر کے ساتھ معاہدہ فوری مکمل کیا جائے تمام بقایاجات وصول کرکے پنجاب اسپورٹس بورڈ میں جمع کرائے جائیں فیصل ایوب کھوکھر نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور پنڈی فوڈ اسٹریٹ کے ایگزٹ گیٹ کے قریب ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب کی ملکیت ایک سائٹ کا معائنہ کیا جسے دو پیڈل ٹینس کورٹس کے قیام کے لیے موزوں قرار دیا گیا صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب صوبے بھر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری جدید سہولیات کی فراہمی اور شفاف انتظامی نظام کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس راولپنڈی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے