پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور پریس کلب میں یوم آزادی سپورٹس مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کمیٹی کا صحافیوں اور اہل خانہ کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ، اداروں سے تعاون لینے کا اعلان

لاہور (پی پی اے) لاہور پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی نے یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کلب کے اراکین اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد صحافی برادری میں صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے. یہ فیصلہ سپورٹس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے کی اجلاس میں محمد بابر حافظ عمران اظہر مسعود تقویم ملت اور رفیق خان نے شرکت کی جبکہ عبدالرؤف خان اقبال ہارپر اور عمران سہیل نے شہر سے باہر ہونے کے باعث آن لائن اجلاس میں حصہ لیا اجلاس میں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پریس کلب کے اراکین کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کلب کے اراکین اور ان کے بچوں کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ تفریحی اور مسابقتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے. کمیٹی نے پنجاب کے وزیر کھیل فیصل کھوکھر مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز اور دیگر متعلقہ اداروں سے تعاون حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ یومِ آزادی سپورٹس فیسٹیول کو کامیابی سے منعقد کیا جا سکے اجلاس کے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ یومِ آزادی سپورٹس فیسٹیول صحافی برادری کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے، اہلِ خانہ کی شرکت بڑھانے اور لاہور پریس کلب میں صحت مند کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.