پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان میں ڈیٹا پر مبنی عالمی معیار کا سپورٹس نظام بنانا ہدف ہے، جاوید مغل

لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ڈیٹا اور شواہد پر مبنی ایسا سپورٹس نظام تشکیل دینا ہے جو بین الاقوامی معیار پر پورا اتر سکے پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت صرف کھلاڑیوں کو درست سمت دکھانے کی ہے سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بنیادی فٹنس جانچ مکمل کرلی گئی ہے اور فٹنس میں بہتری لانے پر کام جاری ہے فٹنس کا قابل پیمائش ہونا ضروری ہے، اس سے کھلاڑی کی کارکردگی اور پیش رفت کا بہتر انداز میں جائزہ لیا جاسکتا ہے جاوید مغل نے بتایا کہ قومی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچ کے لیے 24 مختلف ٹیسٹ متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 39 فٹنس پیمانے شامل ہیں انڈر 15 سے قومی ٹیم تک فٹنس ٹیسٹس کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آتے ہی کامیاب یا ناکام قرار دینے کے بجائے ایسی جانچ کی گئی جس سے ان کی موجودہ فٹنس کا معیار معلوم ہوسکے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس میں فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد ہر کھلاڑی سے انفرادی ملاقات بھی کی گئی۔ کھلاڑیوں کی فٹنس ہر چار ماہ بعد جانچی جائے گی جبکہ انہیں فٹنس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہی بھی دی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس کا تمام ریکارڈ ایتھلیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔ سیزن اور آف سیزن کے لیے دو مختلف فٹنس معمولات بھی تیار کیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی ضروریات کے مطابق تربیت کا عمل جاری رکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے تمام اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کی قابلیت اور مہارت بڑھانے پر بھی کام کیا جارہا ہے کوچز کو سپورٹس سائنس اور ایکسرسائز کا ڈپلومہ بھی کرایا جائے گا تاکہ پاکستان میں کھیلوں کی سائنس کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا جاسکے جاوید مغل نے مزید بتایا کہ پی سی بی سپورٹس میڈیکل ایسوسی ایشن کے قیام کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جس کے تحت پاکستان بھر کے سپورٹس سائنس ماہرین کی ہر دو ماہ بعد میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد سپورٹس میڈیسن اور سپورٹس سائنس کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے پاکستان کے کھیلوں کے نظام کو جدید اور سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.