پاکستان کینیڈا کے درمیان ہاکی سیریز کے انعقاد پر اصولی اتفاق ہوا کینیڈین ہاکی ٹیم جنوری یا فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی حکام
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی اور کینیڈین ہاکی فیڈریشن کے صدر کے درمیان اہم اور تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ہاکی روابط مضبوط بنانے اور دوطرفہ سیریز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا گفتگو کے دوران کینیڈین حکام نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رابطے کا خیرمقدم کرتے ہوئے قومی ٹیم اور آفیشلز کے ہمراہ جنوری کے وسط یا فروری کے وسط میں پاکستان کے دورے کی اصولی منظوری دے دی سیریز کی حتمی تاریخیں میچوں کی تعداد اور دیگر انتظامات آئندہ مشاورت سے طے کیے جائیں گے کینیڈین وفد نے پاکستان آمد روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے اور ملک کی شاندار ہاکی تاریخ ثقافت اور ماحول کا تجربہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا کینیڈا نے پاکستانی ہاکی کے تاریخی مقام کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستانی سرزمین پر مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلنے کا بھی اشتیاق ظاہر کیا پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کینیڈا کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہمان ٹیم کو بہترین مہمان نوازی اور کھیلوں کا شاندار ماحول فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ایسی سیریز سے پاکستان کے بین الاقوامی ہاکی روابط مزید مضبوط ہوں گے اور قومی کھلاڑیوں کو عالمی سطح کا قیمتی تجربہ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ مجوزہ دورہ پی ایچ ایف کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد بین الاقوامی دوطرفہ ہاکی کو بحال کرنا اور دنیا کی بہترین ٹیموں کو پاکستان لانا ہے رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران مزید تین ممالک کی ٹیموں کو پاکستان مدعو کرنے کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی ہاکی کے باقاعدہ انعقاد اور پاکستان کو عالمی ہاکی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے