پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پورٹ قاسم میں ملٹی سپورٹس کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے کھلاڑیوں پر مشتمل نئی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی

اسلام آباد ( پی پی اے) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم اتھارٹی کے بورڈ اجلاس کی صدارت کی جس میں اتھارٹی کی سپورٹس پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ قومی اور محکمانہ تقاضوں کے مطابق جامع نظرثانی پر تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ نظرثانی شدہ پالیسی میں محکمانہ کھیلوں کھلاڑیوں کی ترقی کوچنگ و تربیت، شفاف انتخاب کے طریقہ کار کھیلوں کی بہتر سہولیات کھلاڑیوں کے لیے مراعات اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں کے واضح تعین پر توجہ دی جائے انہوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے لیے مشترکہ سپورٹس پالیسی کی تجویز دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہونہار کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے پورٹ قاسم میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ منعقد کیا جائے چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی ریئر ایڈمرل (ر) سید معظم الیاس نے بتایا کہ اتھارٹی ایک ملٹی سپورٹس کمپلیکس قائم کرے گی جس میں کرکٹ، ہاکی بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس تیراکی باسکٹ بال اسکواش ایتھلیٹکس اور فٹ بال کی سہولیات شامل ہوں گی انہوں نے بتایا کہ بورڈ نے منصوبے کے لیے 9.6 ایکڑ کا پلاٹ مختص کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کرکٹ گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا جس کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا اور ٹھیکہ کم ترین بولی دینے والے کو دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مجوزہ پالیسی کے تحت کھیلوں کی ترقی اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مخصوص ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا جبکہ نئے بھرتی ہونے والے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے سینئر کھلاڑیوں کی بطور کوچ خدمات حاصل کی جائیں گی وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے کھلاڑیوں کو یکجا کرکے بین الاقوامی معیار کی نئی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین انسانی وسائل کمیٹی کے اراکین اور بورڈ کے دیگر ارکان نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.