پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ہالینڈ میں موجود قومی ہاکی ٹیم نے جشن آزادی پر شکریہ پاکستان ملی نغمہ گایا

ہالینڈ (پی پی اے)پاکستان ہاکی ٹیم نے وطن سے تقریباً 5770 کلومیٹر دور ہالینڈ میں جشن آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا اور سفر کے دوران شکریہ پاکستان ملی نغمہ گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ہالینڈ میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بس میں سفر کے دوران مل کر ملی نغمہ گایا جس سے پردیس میں بھی پاکستانی جذبہ نمایاں ہوگیا قومی کھلاڑیوں کا یہ خوبصورت انداز اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وطن سے محبت کے لیے فاصلے معنی نہیں رکھتے پاکستان میں جشن آزادی کے رنگ نمایاں ہیں تو دوسری جانب ہزاروں کلومیٹر دور قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی دل میں وطن کی محبت لیے عالمی کپ کے اہم مقابلوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں ورلڈکپ سے قبل پاکستان نے دو وارم اپ میچز کھیلے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دی جبکہ دوسرے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم نے جاپان کو 2-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی جاپان کے خلاف امیابی نے قومی ٹیم کو عالمی کپ سے قبل اعتماد فراہم کیا ہے اب اصل امتحان عالمی کپ کے مقابلوں میں ہوگا جہاں شائقین کو قومی ٹیم سے بھرپور کارکردگی اور کامیاب آغاز کی امید ہے جشن آزادی کے موقع پر وطن سے دور موجود قومی کھلاڑیوں نے اپنے جذبے سے یہ پیغام دیا کہ سبز ہلالی پرچم جہاں بھی موجود ہو پاکستانیوں کے دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.