پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ہاکی کا عالمی میلہ آج سے بیلجیم، نیدرلینڈز میں شروع ہو رہا ہے

لاہور (پی پی اے) ہاکی کے عالمی میلے کا آغاز آج 15 اگست سے بیلجیم اور نیدرلینڈز میں ہو رہا ہے، جہاں پاکستان سمیت دنیا کی 16 بہترین مردوں کی ٹیمیں عالمی اعزاز کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی خواتین کی 16 ٹیمیں بھی میگا ایونٹ میں شریک ہوں گی مینز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے اور دونوں روایتی حریف 19 اگست کو نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین کے واگنر سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا پاکستان اور بھارت عالمی کپ میں 16 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ پاکستان عالمی کپ کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیموں میں شمار ہوتا ہے اور قومی ٹیم چار مرتبہ عالمی تاج اپنے نام کر چکی ہے۔اس بار عالمی کپ کا فارمیٹ بھی تبدیل کیا گیا ہے اور روایتی کوارٹر فائنل مرحلے کے بجائے کراس اوور پول نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ ابتدائی گروپ مرحلے کے بعد ٹیمیں نئے پولز میں تقسیم ہوں گی اور مزید تین، تین میچز کھیلیں گی، جس کے بعد پول ای اور پول ایف کی سرفہرست دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے والیفائی کریں گی۔پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 15 اگست کو انگلینڈ کے خلاف کرے گا جبکہ 17 اگست کو ویلز کے مدمقابل ہوگا۔ گرین شرٹس کا گروپ مرحلے کا سب سے اہم معرکہ 19 اگست کو بھارت کے خلاف ہوگا۔ بھارتی ٹیم 15 اگست کو ویلز، 17 اگست کو انگلینڈ اور 19 اگست کو پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے اگلے مرحلے میں پیش قدمی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز 28 اگست جبکہ تیسری پوزیشن کا مقابلہ اور فائنل 30 اگست کو ہوگا۔ پاکستان میں شائقین ٹپ میڈ جبکہ عالمی سطح پر میچز واچ ہاکی کے پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.