پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، پہلا میچ کل لیڈز میں کھیلا جائے گا

اسلام آباد (پی پی اے): پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل لیڈز کے تاریخی ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کرلی ہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا افتتاحی میچ شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے دونوں ٹیمیں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے اور پہلے ٹیسٹ میں برتری حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق کل سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا ہیڈنگلے کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کے بلے بازوں اور بالرز کے لیے ایک اہم امتحان ثابت ہوں گی تین میچوں کی سیریز میں پہلا ٹیسٹ خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو سیریز میں ابتدائی برتری حاصل ہوجائے گی جبکہ دوسرے فریق کے لیے اگلے میچز میں کم بیک کرنا ضروری ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.