پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

فاطمہ زہرا کی وطن واپسی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کا پرتپاک استقبال

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین نے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ 23ویں کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زہرا کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے فاطمہ زہرا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی محنت عزم اور استقامت کی تعریف کی جس کی بدولت انہوں نے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا انہوں نے فاطمہ زہرا کے لیے مزید کامیابیوں اور مستقبل میں ملک کا نام روشن کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.