پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

قذافی اسٹیڈیم میں 150 بین الاقوامی میچز مکمل معمار کو خراجِ تحسین پیش

لاہور (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مردوں کے 150 بین الاقوامی میچز مکمل ہونے پر اس کے معمار نصرالدین مراد خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسٹیڈیم کی عمارت کی مرکزی داخلی دیوار پر یادگاری تختی نصب کر دی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روز قبل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ اس تاریخی میدان میں مردوں کا 150واں بین الاقوامی میچ تھا۔ بدھ کو نصب کی جانے والی یادگاری تختی کی نقاب کشائی پنجاب کے محکمہ سیاحت آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کے سیکرٹری نے کی اس موقع پر نصرالدین مراد خان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی میرل مراد خان اور پی سی بی کے حکام بھی موجود تھے. معروف معمار اور سول انجینئر نصرالدین مراد خان (1904ء تا 1970ء) نے لاہور میں مینارِ پاکستان کا نقشہ بھی تیار کیا اور 1959ء میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر کی نگرانی کی تعمیراتی شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 1963ء میں تمغۂ امتیاز سے نوازا تھا یادگاری تختی کی تنصیب کا مقصد قذافی اسٹیڈیم کی تاریخی اہمیت اور اس کے معمار کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.