پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

شاہی قلعہ لاہور میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی مہمانوں سے ملاقات

لاہور (پی پی اے) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شریک پاکستان انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کا شاہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی گئی شاہی قلعہ لاہور میں منعقدہ تقریب میں تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کوچنگ اسٹاف اور ٹیم مینجمنٹ نے شرکت کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا. تقریب کے دوران کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو بادشاہی مسجد، مزار اقبال اور حضوری باغ کا دورہ بھی کرایا گیا غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور کے تاریخی ورثے اور ثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا رنگیلے رکشے کی سواری نے مہمانوں کی توجہ حاصل کی، جبکہ ڈھولیچی گروپ کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنا دیا غیر ملکی کھلاڑیوں نے ثقافتی مظاہرے کو خوب سراہا اور بھرپور داد دی۔ شاہی قلعے کے دیوان خاص میں مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دیوان عام، بارود خانہ اور شیش محل کی سیر بھی کرائی گئی جہاں انہیں شاہی قلعے کی تاریخی اہمیت اور مغلیہ دور کے فن تعمیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے تاریخی عمارتوں اور ان کے منفرد طرز تعمیر میں خصوصی دلچسپی لی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے خصوصی لگاؤ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے مہمانوں کی میزبانی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے تقریب میں سری لنکا کے سفارت کاروں، چیف سیکرٹری پنجاب پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف اور رمیز راجا، سابق کرکٹرز، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.