پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے گوانگ ڈونگ چین کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی

گوجرہ (پی پی اے) اولمپک ولیج گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاک چین دوستی کے تحت کھیلی جانے والی ٹیسٹ ہاکی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوانگ ڈونگ چین کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی.میچ کے آغاز سے ہی پاکستان جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ قومی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کے باعث پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل تھی جسے ٹیم نے میچ کے آخری لمحات تک برقرار رکھا یوں پاکستان جونیئر ٹیم نے مقابلہ 2-5 سے اپنے نام کر لیا یہ میچ پاک چین دوستی کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ تھا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق تراڑ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ہائی پرفارمنس اولمپئن طاہر زمان ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) ناصر اخونزادہ اور پی ایچ ایف کے میڈیا ہیڈ وقاص شیخ بھی موجود تھے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.