نیپال نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شاہینز کو 3-4 سے شکست دے دی
اسلام آباد (پی پی اے) فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 میں پاکستان اور نیپال کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم پنلٹی شوٹ آؤٹ میں نیپال نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دے دی شاہینز اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت اور دلچسپ رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے تاہم مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا پنلٹی شوٹ آؤٹ میں نیپال نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 3-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کی جانب سے ایک پنلٹی ضائع ہونے کے باعث شاہینز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا,