اسلام آباد میں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 3 نومبر سے شروع ہوگی
پاکستانی مینز ٹیم ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے میدان میں اترے گی ویمنز ٹیم بھی ایکشن میں ہوگی
اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان پہلی مرتبہ ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا جس کے مقابلے 3 سے 7 نومبر 2026 تک اسلام آباد میں منعقد ہوں گے چیمپئن شپ میں پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی جبکہ ایشیا کے مختلف ممالک کے نامور اسکواش کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے ایونٹ میں پاکستان کی مینز ٹیم ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے شرکت کرے گی جس سے قومی ٹیم کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگا پاکستانی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈ اور شائقین کی بھرپور حمایت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں اسلام آباد میں ایشیا کی صف اول کی اسکواش ٹیموں کی آمد سے قومی سطح پر اسکواش سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے