پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

حذیفہ شاہد بیلجیئن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں فرانسیسی اور سیمی فائنل میں جرمن حریف کو شکست دے دی

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی حذیفہ شاہد نے بیلجیم کے شہر لیژ میں جاری بیلجیئن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
حذیفہ شاہد نے کوارٹر فائنل میں فرانس کے دوسری سیڈ کھلاڑی کلیمنٹ لبرن کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی پاکستانی کھلاڑی نے سیمی فائنل میں جرمنی کے تیسری سیڈ کھلاڑی تھورنٹن رابن کو بھی ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی حذیفہ شاہد اب فائنل میں جرمنی کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی اولیکسی بیلیکوف کے مدمقابل ہوں گے۔ پاکستانی کھلاڑی کی نظریں فائنل میں کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.