پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سری لنکا کو پیٹرنز الیون کے خلاف 193 رنز کی مجموعی برتری حاصل

دوسری اننگز میں چھ وکٹیں گرنے کے بعد مہمان ٹیم کے 121 رنز شعیب اختر جونیئر کی تین وکٹیں

اسلام آباد (پی پی اے) پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ہیں ملان رتنائیکے 27 اور کیسارا نوونتھا بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔ پی سی بی پیٹرنز الیون کی جانب سے شعیب اختر جونیئر نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبید شاہ اور ثاقب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
اسلام آباد کلب میں جاری میچ کے دوسرے روز پی سی بی پیٹرنز الیون نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 43 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور 151 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ پیٹرنز الیون کی جانب سے اذان اویس نے 50 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ طیب عارف نے 30 اور محمد طٰہہ نے 29 رنز بنائے یاد رہے کہ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 223 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی اس طرح مہمان ٹیم کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 72 رنز کی برتری حاصل ہوئی جبکہ دوسری اننگز میں 121 رنز بنانے کے بعد سری لنکا کی مجموعی برتری 193 رنز ہو گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.