پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے 36 اضلاع میں انتخابات کی تجویز سے اتفاق کر لیا، تاریخوں کا اعلان تاحال نہیں ہو سکا
راولپنڈی (پی پی اے)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرانے کی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے جس کے تحت پہلے اور دوسرے مرحلے میں 18، 18 اضلاع میں انتخابات منعقد کرائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں چکوال تلہ گنگ پاکپتن سیالکوٹ اوکاڑہ راجن پور نارووال چنیوٹ خانیوال ننکانہ صاحب قصور راولپنڈی مری ڈیرہ غازی خان تونسہ لاہور بہاولپور لودھراں سرگودھا حافظ آباد اور بھکر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز ہے دوسرے مرحلے میں ساہیوال گوجرانوالہ وزیرآباد بہاولنگر، اٹک خوشاب منڈی بہاؤالدین وہاڑی جہلم شیخوپورہ مظفرگڑھ کوٹ ادو ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد ملتان میانوالی لیہ جھنگ گجرات اور رحیم یار خان میں انتخابات کرائے جائیں گے الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری پیشگی انتظامات اور اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ انتخابی عمل کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے تاہم پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حتمی تاریخوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا