پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سلطان اذلان شاہ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا

ایپوہ (پی پی اے) 32ویں سلطان اذلان شاہ کپ کے تیسرے راؤنڈ رابن میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-5 سے شکست دے کر قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا۔ آسٹریلیا نے کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے ابتدائی دو میچز میں کینیڈا اور امریکہ کو یکساں طور پر 5-1 سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا تھا، تاہم آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلے کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ دوسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے 18ویں منٹ میں ایان گروبیلار کے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کی۔ پاکستان کے کپتان ابوبکر محمود نے 22ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ آسٹریلیا نے اگلے ہی دو منٹ میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 23ویں منٹ میں نیتھن ایفرامز کے فیلڈ گول اور 24ویں منٹ میں ڈنکن جیکسن کے پنالٹی کارنر پر گول کی بدولت 1-3 کی برتری حاصل کرلی. تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی اور 33ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے فیلڈ گول کرکے خسارہ 2-3 کردیا، تاہم آسٹریلوی ٹیم نے دباؤ برقرار رکھا چوتھے کوارٹر میں 49ویں منٹ میں جیک ویلچ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے آسٹریلیا کی برتری 2-4 کردی جبکہ میچ کے آخری یعنی 60ویں منٹ میں کیمبل گیڈس نے ایک اور پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کی 2-5 سے کامیابی یقینی بنادی پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر محمود اور رانا وحید اشرف نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ایان گروبیلار، نیتھن ایفرامز ڈنکن جیکسن جیک ویلچ اور کیمبل گیڈس نے ایک، ایک گول کیا میچ کے دوران آسٹریلیا کو 7 جبکہ پاکستان کو 6 پنالٹی کارنرز ملے۔ آسٹریلوی ٹیم نے پنالٹی کارنرز پر 4 گول اسکور کیے، جو اس کی کامیابی میں فیصلہ کن ثابت ہوئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.