لاہور(پی پی اے) امریکا نے سرکاری خرچ پر بی ایس آنرز کے 142 طلباء کوسٹڈی ویزا جاری

لاہور(پی پی اے) تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹیوں کے لئے 142 طلباء کی سلیکشن مکمل کر لی گئی ہے، سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 142 طلباء امریکا جائیں گے، منتخب شدہ طلباء امریکا کی 78 یونیورسٹیوں میں ایک سمیسٹر مفت تعلیم حاصل کریں گے، طلباء کے تعلیمی و سفری اخراجات امریکی حکومت بردداشت کرے گی۔یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے مطابق ایکسچینج پروگرام کے تحت ہر سال پاکستانی طلباء کو امریکی یونیورسٹیوں میں بھیجا جاتا ہے اس پروگرام کے ذریعے سے طلباء کو امریکا کی نام ور یونیورسٹیوں میں پڑھنے کا موقع میسر آتا ہے، یہ طلباء آئندہ مہینے امریکی یونیورسٹیوں کے لئے روانہ ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment