مکہ امن معاہدہ تین ممالک کا دفاعی اتحاد ہے، خالد المعیناء

جدہ (محمد اکرم اسد) معروف سعودی سیاسی مبصر اور تجزیہ نگار خالد المعیناء نے کہا ہے پاکستان سعودی عرب اور ترکی کا مکہ امن معاہدہ تین مضبوط ممالک کا جارحانہ نہیں دفاعی نوعیت کا ہے اس معاہدہ میں پاکستان کے کردار کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان جرنلسٹ فورم کی بین الا اقومی صورتحال سے آگاہی کی ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ خالد المعیناء نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت قدیم ہیں اور دونوں ممالک خاص طور پر خلیج اور عمومی طور پر دنیا میں امن کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا اب جنگ زمین کی نہیں ڈرون اور دیگر ٹیکنالوجی AI کے دور میں داخل ہوگئی ہے۔ تینوں ممالک اور امن کی خواہش رکھنے والے ہر ملک کو سہہ ملکی اتحاد کی حمایت اور شمولیت ضروری ہے تاکہ دنیا میں جنگی ماحول پیدا کرنے والے ممالک یا شخصیات جنگ وجدل کے خواب دیکھنا بند کردیں تاکہ عوام کیلئے سازگار اور ترقی کرنے والا ماحول پیدا ہو۔تقریب سے پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان ،صدر معروف حسین اور دیگر ممبران نے خالد المیناء کے اعلی صحافتی کردار کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی کہ وہ عالمی میڈیا کو خاص طور پر سعودی عرب کی ترقی اور امن اقدامات کو روشناس کراتے ہیں اور پاکستان کے دوست ہیں۔ واضح رہے کہ خالد المعیناء کو انکی آعلی صحافتی خدمات کے کے صلے میں پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔اجلاس میں پی جے ایف کے جمیل راٹھور، شاہد نعیم ، اسد اکرم ، امانت اللہ ، مریم شاہد اور دیگر نے شرکت کی۔ خالد المعینا نے تجویز دی کہ پی جے ایف ماہانہ بنیاد پہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف سعودی شخصیات کے ساتھ بھی اس طرح کی معلوماتی نشست کا اہتمام کرے.

Comments (0)
Add Comment