اسلام آباد (پی پی اے) کیوبا کے حکام اور مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اس سلسلے میں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر شہباز منصور ملک، کیوبا کے وزیر ثقافت الپیڈیو الونسو نائب وزیر خارجہ انا یانسی روڈریگز اور جزیرے میں تعینات مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر شہباز منصور ملک نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور جدوجہد کے نتیجے میں خطے میں پہلی آزاد ریاست پاکستان کا قیام ممکن ہوا ان کی خدمات اور سیاسی ورثہ پاکستانی قوم کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کیوبا میں قائداعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی کو پاکستان اور کیوبا کے درمیان مضبوط تعلقات یکجہتی اور برادرانہ روابط کی علامت قرار دیا. کیوبا کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے ایشیا و اوشیانا ایریل لورینزو نے اپنے خطاب میں پاکستان اور کیوبا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالی خبر رساں ادارے پرینسا لاٹینا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر شہباز منصور ملک نے کہا کہ پاکستان کیوبا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور واشنگٹن کی جانب سے کیوبا پر عائد پابندیوں اور دباؤ کے اقدامات کے حوالے سے کیوبا کے عوام کی حمایت کرتا ہے قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے وہ بانی پاکستان اور تحریک آزادی کے قائد تھے۔ انہوں نے لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور اپنی سیاسی زندگی کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس سے کیا جہاں انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کے لیے بھی جدوجہد کی۔ انہیں قوم قائداعظم اور بابائے قوم کے نام سے یاد کرتی ہے,