ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز پاکستان کا پہلا مقابلہ 14 جون کو بھارت سے ہوگا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا باقاعدہ آغاز 12 جون سے ہوگیا ہے

لندن (پی پی اے) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز پاکستان کا پہلا مقابلہ 14 جون کو بھارت سے ہوگا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا باقاعدہ آغاز 12 جون سے ہوگیا ہے جس کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایجبسٹن برمنگھم میں آمنے سامنے ہوئیں اس میگا ایونٹ میں دنیا کی 12 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے جائیں گے جن میں ٹائٹل کے لیے سخت مقابلہ متوقع ہے پاکستان ویمن ٹیم اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی یہ مقابلہ نہ صرف گروپ اسٹیج کا اہم ترین میچ تصور کیا جا رہا ہے بلکہ شائقین کرکٹ کی بھرپور توجہ کا مرکز بھی ہوگا قومی ویمن ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی جبکہ تیسرا میچ 20 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف ساؤتھمپٹن میں ہوگا پاکستان ویمن ٹیم چوتھے گروپ میچ میں 23 جون کو آسٹریلیا کے خلاف لیڈز میں میدان میں اترے گی جبکہ آخری گروپ میچ 27 جون کو نیدرلینڈز کے خلاف برسٹل میں کھیلا جائے گا ٹیم مینجمنٹ اور شائقین پر امید ہیں کہ قومی ویمن ٹیم اس اہم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگی

Comments (0)
Add Comment