مکہ مکرمہ(محمد اکرم اسد) مسجد الحرام شریف میں نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا گیا ہے جسے حرم میں موجود دنیا بھر سے آئے فرزندان اسلام نے اس روح پرور منظر کا چشم دید نظارہ کیا جبکہ پوری دنیا میں کروڑوں لوگوں نے لائیو اس مبارک موقع کو دیکھا غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے لیے تیاریاں پیر کی شام سے شروع ہو گئیں اور منگل کی صبح کسوہ کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا گیا حرم شریف میں موجود گزندان توحید اس دوران اللہ اکبر اور لا الہ الا اللہ کے نعرے بلند کرتے رہے جو اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار ہے.
غلاف کعبہ تیاری کے سات مراحل سے گزر کر نیا غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے ہوا اور یکم محرم کو تبدیل کیا کیا گیا دنیا بھر کے مسلمان ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی اس روح پرور منظر کے منتظر ہوتے ہیں جو سال میں صرف ایک بار ہی دیکھنے کو ملتا ہے سعودی ماہرین اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدس اور اہم ذمہ داری انجام دیتے ہیں جو خانہ کعبہ کے تقدس اور اس مقام کی عظمت کی متقاضی ہے کسوۃ کی تبدیلی کے عمل کا آغاز پرانے غلاف کو اتارنے سے کیا جاتا ہے سب سے پہلے سونے کے تاروں سے کڑھائی کیے گئے آیات قرآنی کے طغرے انتہائی مہارت اور احتیاط سے اتارے جاتے ہیں.
اس کے بعد خانہ کعبہ کے دروازے کا پردہ جس کی لمبائی 6.35 میٹر اور چوڑائی 3.33 میٹر ہے، کو اتارا جاتا ہے غلاف کی تبدیلی کا عمل ایک مربوط نظام اور فنی باریکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا جاتا ہے جس میں غلاف کے مختلف سمت کے حصوں کو کعبے کی چھت پر لے جانے اور نیچے لانے کا عمل ہوتا ہے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے مطابق کعبۃ اللہ کے غلاف یعنی کسوہ کی تیاری کے لیے لگ بھگ 825 کلوگرام خام ریشم 120 کلوگرام چاندی کی تار جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوتا ہے 60 کلوگرام خالص چاندی اور 410 کلوگرام خام روئی استعمال ہوتی ہے 150 سعودی کاریگروں اور ہنرمندوں نے 11 ماہ کی محنت سے سیاہ ریشم کے 47 خوبصورت ٹکڑے تیار کیے جن پر قرآنِ پاک کی 30 آیات کی کڑھائی چاندی کے دھاگے سے کی گئیں اور اس دھاگے پر 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھائی گئی تھی غلافِ کعبہ کا وزن 1410 کلوگرام ہے واضح ہوکہ کئی دہائیوں سے کعبۃاللہ کا غلاف ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحجہ کی صبح کو حجاج کرام کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا تاہم 1444ھ کو اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو غلاف کعبہ تبدیل کیاگیا تھا اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح 1448ھ کے آغاز پر 29 ذوالحجہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو غلافِ کعبہ روح پرور تقریب کے دوران تبدیل کر دیا گیا ہے