اسلام آباد میں یومِ پرتگال کی پروقار تقریب، پاک۔پرتگال دوستی کے 76 سالہ سفر کا جشن

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد میں یومِ پرتگال کاموئش اور پرتگالی کمیونٹیز کے حوالے سے ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومتِ پاکستان کے نمائندوں سفارتی برادری کاروباری شخصیات ماہرینِ تعلیم میڈیا نمائندگان پرتگالی کمیونٹی کے اراکین اور پرتگال کے دوستوں نے شرکت کی تقریب میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان 76 سالہ سفارتی تعلقات کی تکمیل کا جشن منایا گیا اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کیا گیا منتظمین نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں شراکت داروں معاون اداروں اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور شرکت نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا تقریب کے کامیاب انعقاد میں مختلف اداروں کی معاونت کو بھی سراہا گیا اس موقع پر شرکاء نے ثقافتی ہم آہنگی دوستانہ تعلقات مکالمے اور شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کی

Comments (0)
Add Comment