فیفا ورلڈکپ میں ناکامی پر یاسر المسحل نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ریاض (پی پی اے) فیفا ورلڈکپ 2026 سے سعودی عرب کے اخراج کے بعد سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے سعودی ٹیم گروپ مرحلے میں یوراگوئے اور کیپ وردے کے خلاف میچ برابر کھیلنے کے بعد اسپین سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی استعفے کا اعلان کرتے ہوئے یاسر المسحل نے کہا کہ وہ ٹیم کی ناکامی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی جس پر وہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں یاسر المسحل کئی برس تک سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر رہے اور فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے کی سعودی مہم میں بھی اہم کردار ادا کیا

Comments (0)
Add Comment