پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی اولیو کونسل کے اجلاس میں مستقل رکن کی حیثیت سے شرکت

لزبن (پی پی اے) پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی اولیو کونسل کے 123ویں اجلاس میں مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی نشست سنبھال لی وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے لزبن میں پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ پرتگال میں پاکستان کی سفیر عائشہ فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھیں وفاقی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 55 ہزار 669 ایکڑ رقبے پر 70 لاکھ سے زائد زیتون کے درخت لگائے جا چکے ہیں اور زیتون کی کاشت پروسیسنگ اور معیاری جانچ کا جدید نظام قائم کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملک میں زیتون کے تیل کے 51 جدید یونٹس فعال ہیں اور پاکستان تصدیق شدہ زیتون کے پودوں کی مقامی پیداوار میں بھی خود کفیل ہو چکا ہے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر زیتون کے شعبے کی پائیدار ترقی ماحول دوست پالیسیوں اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا

Comments (0)
Add Comment