لندن (پی پی اے) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی آسٹریلیا اس سے قبل بھی چھ مرتبہ عالمی چیمپئن رہ چکا ہے ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے کپتان ہیلی میتھیوز 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینیکس ایشلے گارڈنر اور جارجیا ویرہم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اینابیل سدرلینڈ نے ایک وکٹ حاصل کی 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 13ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی بیتھ مونی نے 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ایشلے گارڈنر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ویسٹ انڈیز کی جانب سے شنیل ہینری اور ہیلی میتھیوز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔جس کی فاتح ٹیم اتوار کو لارڈز میں ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا ویمن کے مدمقابل ہوگی