اسلام آباد (پی پی اے) جے 30 پی پی ایل پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026ء کا آغاز پاکستان ٹینس فیڈریشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگیا بین الاقوامی چیمپئن شپ میں 17 ممالک کے مجموعی طور پر 62 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں 39 بوائز اور 23 گرلز شامل ہیں ایونٹ میں پاکستان روس ہانگ کانگ چین تھائی لینڈ قازقستان بنگلہ دیش سنگاپور سری لنکا سربیا آسٹریلیا اسپین کینیڈا بیلاروس سویڈن جرمنی اور جاپان کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں یہ چیمپئن شپ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار قیمتی تجربہ حاصل کرنے اور ورلڈ ٹینس ٹور جونیئر رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کر رہی ہے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ پی پی ایل ایونٹ کا مرکزی اسپانسر ہے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق مرتضیٰ نے کیا اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طفیل چیمہ اور خزانچی احسن زیدی بھی موجود تھے مین ڈرا کے پہلے روز بوائز سنگلز کے مقابلے راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلے گئے جس کے لیے آٹھ گروپس تشکیل دیے گئے ہیں ہر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا کھلاڑی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا پہلے روز پاکستان کے عبدالباسط حمزہ رومان ریان خان احتشام ہمایوں اور ایم حسن عثمانی نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی بوائز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں عبدالباسط نے سنگاپور کے برینن این جی کو 6-4، 1-6 اور 10-5 سے شکست دی حمزہ رومان نے تھائی لینڈ کے تاچاتم سریسن کو 6-1 اور 6-0 سے ہرایا جبکہ ریان خان نے قازقستان کے سنژار بولات کو 6-4 اور 6-2 سے زیر کیا احتشام ہمایوں نے تھائی لینڈ کے پٹینان جتورونروج کو 6-1 اور 6-4 سے شکست دی جبکہ ایم حسن عثمانی نے پاکستان ہی کے عامر مزاری کو 7-5 اور 6-2 سے ہرایا دیگر مقابلوں میں تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ نے سربیا کے ووکاسین پاولووچ کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دی سری لنکا کے جین ڈی سارم نے جاپان کے سوچھیرو ایشیدا کو 6-3 اور 6-2 سے ہرایا تھائی لینڈ کے تھیراپت سمریت وانیچا نے پاکستان کے ابدار علی کو 6-1 اور 6-1 سے زیر کیا روس کے نکیتا ڈوگاڈین نے چین کے جِنگ شوان ژو کو 3-6، 6-4 اور 10-4 سے شکست دی جبکہ سری لنکا کے آہل کلی نے چین کے ڈینیئل الوادی کو 6-3 اور 6-1 سے ہرایا روس کے ڈینیئل الیاس نے پاکستان کے زوہیب افضل ملک کو 6-3 اور 6-0 سے شکست دی بیلاروس کے الیگزینڈر ویارسوٹسکی نے پاکستان کے ارحم طارق کو 6-1 اور 6-1 سے ہرایا سری لنکا کے ریحان گوناوردھنا نے پاکستان کے محمد شایان کو 6-1 اور 6-1 سے شکست دی جبکہ چین کے یوپئی لیانگ نے پاکستان کے محمد یحییٰ کو 6-3، 4-6 اور 10-6 سے ہرایا جرمنی کے جیکب لیٹسچ نے قازقستان کے الشن خان محمدکالی کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دی جبکہ تھائی لینڈ کے ناپت پٹانالرتفان نے پاکستان کے ایم حذیفہ آصف کو 6-3 اور 6-1 سے ہرایا گرلز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کی پلویپیتھ ڈاؤنکھیاؤ نے سری لنکا کی گتھمی ریانا فرنینڈو کو 6-1 اور 6-1 سے شکست دی تھائی لینڈ کی انیاوی پیسارن پانوونگ نے قازقستان کی ڈینیلیا بیسیبائیوا کو 6-1 اور 6-2 سے ہرایا جبکہ چین کی ڈائشی ہو نے قازقستان کی ملانا وروبیوا کے خلاف واک اوور حاصل کیا قازقستان کی پولینا سوشکووا نے پاکستان کی حاجرہ سہیل کو 6-0 اور 6-1 سے شکست دی قازقستان کی زینیا سیمینووا نے روس کی ماریہ مارکویچ کو 6-4 اور 6-1 سے ہرایا جبکہ بنگلہ دیش کی یانا چوہدری نے پاکستان کی عنایہ خان کو 6-1 اور 6-0 سے شکست دی چیمپئن شپ کے مزید مقابلے کل صبح 9 بج کر 30 منٹ پر پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے