پاکستان آرمی نے 11ویں قومی انڈور روئنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

واپڈا دوسری اور ایچ ای سی تیسری پوزیشن پر رہی، اے ایس ایف نے پہلی مرتبہ تمغہ حاصل کر لیا

راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان آرمی کی میزبانی میں آرمی ملٹی پرپز ہال راولپنڈی میں منعقدہ 11ویں قومی انڈور مینز اینڈ ویمنز روئنگ چیمپئن شپ 2026ء تین روزہ مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 طلائی، 4 چاندی اور ایک کانسی سمیت مجموعی طور پر 15 تمغے حاصل کرکے اوورآل ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ واپڈا نے دوسری جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بھی پہلی مرتبہ کانسی کا تمغہ جیت کر قومی روئنگ مقابلوں میں اپنی پہلی کامیابی درج کرائی پاکستان روئنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 11ویں قومی انڈور روئنگ چیمپئن شپ 7 سے 9 نومبر تک آرمی ملٹی پرپز ہال راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے مختلف اداروں اور صوبوں کی ٹیموں نے شرکت کی چیمپئن شپ کی حتمی میڈل ٹیبل کے مطابق پاکستان آرمی نے 10 طلائی، 4 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کیے واپڈا 5 طلائی اور 5 چاندی سمیت 10 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا، جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 3 طلائی، 3 چاندی اور 3 کانسی سمیت 9 تمغے حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی پاکستان نیوی 2 طلائی، 5 چاندی اور ایک کانسی سمیت 8 تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ کراچی بوٹ کلب (کے بی سی) نے 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں سندھ نے 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹی، پولیس نے 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ ساتویں اور پنجاب نے 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ اے ایس ایف ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ نویں نمبر پر رہی۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 20 طلائی، 20 چاندی اور 20 کانسی سمیت 60 تمغوں کے فیصلے ہوئے اختتامی تقریب میں آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کرنل نبیل احمد رانا، پاکستان قازق قرقی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل میجر نوید اقبال، پاکستان روئنگ فیڈریشن کے صدر حمدان نذیر اور چیئرمین رضوان الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کامیاب کھلاڑیوں میں تمغے تقسیم کیے اس موقع پر پاکستان روئنگ فیڈریشن کے صدر حمدان نذیر نے چیمپئن شپ کی فاتح ٹرافی پاکستان آرمی کی ٹیم کے حوالے کی۔ انہوں نے میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور شاندار مقابلوں کے انعقاد پر پاکستان آرمی کی میزبانی اور تعاون کو سراہا

Comments (0)
Add Comment