اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان کا رابطہ، دوحہ مذاکرات اور علاقائی استحکام پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد(پی پی اے) پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن استحکام اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون اور قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال جاری سفارتی کوششوں اور امن کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوحہ مذاکرات کے حالیہ دور میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکراتی عمل مستقبل قریب میں بھی تعمیری انداز میں جاری رہے گا اور علاقائی استحکام کے لیے مؤثر نتائج سامنے آئیں گے گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا اور خطے میں مکالمے مفاہمت اور پائیدار امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن مذاکرات اور مصالحت کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے جبکہ امن و استحکام کے لیے اس کے غیرمتزلزل عزم کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن استحکام اور مذاکراتی عمل کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں اور قریبی رابطے جاری رکھیں گے

Comments (0)
Add Comment