اسلام آباد (پی پی اے) کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے بطور ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی اسلام آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے تمام برانچ انچارجز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں سیف سٹی ڈویژن کی روزمرہ کارکردگی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے، جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی ان پر کڑی نظر رکھنے اور ان کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی انہوں نے پکار-15 اور دیگر ہیلپ لائنز پر موصول ہونے والی کالز پر پولیس کے بروقت ردِعمل کو مزید بہتر بنانے شہریوں کو مؤثر رہنمائی فراہم کرنے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فیلڈ افسران کو بروقت آگاہ رکھنے ٹریکر سسٹم کے ذریعے گشت کرنے والی پولیس گاڑیوں کی مؤثر نگرانی اور وائرلیس کنٹرول کے ذریعے فوری مواصلاتی رابطے کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا اور ان کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے