پاکستان کا ترکیہ سے تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ترک سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے کے لیے قائم دوطرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ روابط اور تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو دونوں ممالک کے درمیان آئندہ مشترکہ کمیشن اور اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے آٹھویں اجلاس کی تیاریوں کے لیے قریبی رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ مسائل کے حل اور خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں

Comments (0)
Add Comment