آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے میرٹ پر فوری حل اولین ترجیح، متعلقہ افسران کو بروقت کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پولیس افسران کی فلاح و بہبود اور شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں اور پولیس افسران نے اپنے مسائل پیش کیے آئی جی اسلام آباد نے تمام درخواستیں اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت اور میرٹ پر ازالہ یقینی بنایا جائے جبکہ کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاجھجھک کھلی کچہری میں آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لیے کھلے ہیں آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے اندر درخواستوں کو میرٹ پر نمٹا کر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس ارسال کی جائے انہوں نے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران اور تھانہ ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں مقررہ اوقات کی پابندی کریں شہریوں سے بروقت ملاقات کریں اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کریں سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل میں نمایاں مدد مل رہی ہے

Comments (0)
Add Comment