انگلینڈ نے بھارت کو 76 رنز پر سمیٹ دیا 125 رنز کی ریکارڈ فتح، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری

لندن (پی پی اے) تیسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 125 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اوپنر فل سالٹ نے 44 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے سیم کرن 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جوز بٹلر نے 36 رنز کی اننگز کھیلی بھارت کی جانب سے پرنس یادیو اور ہرشت رانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن انگلینڈ کے فاسٹ بولرز کے سامنے مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 12ویں اوور میں 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی سوریا ونشی اور ایشان کشن نے 13 13 جبکہ ابھیشک شرما اور اکشر پٹیل نے 10 10 رنز بنائے انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 28 رنز دے کر چار جبکہ جوفرا آرچر نے 29 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں یہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کا دوسرا کم ترین مجموعہ ہے جبکہ رنز کے اعتبار سے اسے اس فارمیٹ میں اپنی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا

Comments (0)
Add Comment