اسلام آباد (پی پی اے) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے اختتام کے بعد اب صرف آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ میں باقی رہ گئی ہیں جبکہ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 10 جولائی سے ہوگا راؤنڈ آف 16 کا اختتام سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلے پر ہوا جس کے بعد 48 ٹیموں میں سے صرف آٹھ ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ سکی ہیں کوارٹر فائنل کے چاروں میچوں کی فاتح ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی جبکہ شکست کھانے والی ٹیموں کا سفر اختتام پذیر ہو جائے گا پہلا کوارٹر فائنل 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے بوسٹن میں ناقابلِ شکست تین بار کی عالمی چیمپئن فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرا کوارٹر فائنل 11 جولائی کو شب 12 بجے لاس اینجلس میں اسپین اور بیلجیم کے درمیان ہوگا اسپین نے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی تیسرا کوارٹر فائنل 12 جولائی کو شب 2 بجے میامی میں ناروے اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا ناروے نے پری کوارٹر فائنل میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 12 جولائی کو صبح 6 بجے کینساس میں دفاعی اور تین بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹینا اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل 15 اور 16 جولائی کو بالترتیب ڈیلاس اور اٹلانٹا میں ہوں گے جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل 19 جولائی کو میامی میں کھیلے جائیں گے جہاں نئی عالمی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ ہوگ