اسلام آباد (پی پی اے) چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کا ریکارڈ ریونیو قومی خزانے میں جمع کروا دیا جو محکمہ کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے محکمہ نے مقررہ حکومتی ہدف سے زیادہ ریونیو حاصل کیا مجموعی وصولیوں میں 19 ارب 13 کروڑ روپے ایکسائز کی مختلف مدات جبکہ 6 ارب 30 کروڑ روپے وفاقی بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کی مد میں وصول کیے گئے حکام کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس روڈ ٹیکس ہوٹل ٹیکس پروفیشنل ٹیکس اور دیگر محصولات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مجموعی ریونیو میں خاطر خواہ بہتری آئی محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مؤثر حکمتِ عملی شفاف نظام جدید ٹیکنالوجی کے استعمال مؤثر مانیٹرنگ اور افسران و اہلکاروں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے عوام کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی ٹیکس نیٹ میں توسیع ڈیجیٹلائزیشن اور مؤثر ریونیو ریکوری نے بھی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد بلال اعظم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تمام ٹیکسز اور گاڑیوں سے متعلق واجبات بروقت ادا کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے خدمات حاصل کریں تاکہ شفاف مؤثر اور عوام دوست نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے انہوں نے بتایا کہ جولائی 2026 کے دوران پاک ایپ کے ذریعے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام دوست پالیسیوں اور جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے باعث محکمہ پر شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ریکارڈ ریونیو حاصل کرنا ممکن ہوا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو مزید جدید آسان اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا