راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹریننگ کیمپ دوسرے روز بھی بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہا جہاں قومی ٹیسٹ سکواڈ نے سناریو بیسڈ دو روزہ میچ میں حصہ لیا اس خصوصی میچ کے دوران کھلاڑیوں کو طویل بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشق کرائی جا رہی ہے تاکہ مختلف میچ حالات میں ان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے ہیڈ کوچ سرفراز احمد بیٹنگ کوچ اسد شفیق اور باؤلنگ کوچ عمر گل کھلاڑیوں کی فارم، فٹنس اور تکنیکی مہارتوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں سناریو میچ سے قبل کھلاڑیوں نے گراؤنڈ فیلڈنگ سلیپ کیچنگ اور ہائی کیچز کی خصوصی پریکٹس بھی کی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ 13 جولائی بروز پیر اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگا جہاں ٹیم 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک کھیلے جائیں گے پہلا ٹیسٹ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرؤبا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہے