گولز کی بارش، بڑے اپ سیٹس کیا یہ بہترین ورلڈ کپ بن گیا؟

امریکا (پی پی اے) کینیڈا امریکا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 نے سنسنی خیز مقابلوں آخری لمحات کے فیصلہ کن گولز شاندار کم بیکس اور بڑے اپ سیٹس کے ذریعے دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ٹورنامنٹ کے مسلسل دلچسپ مقابلوں کے بعد یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ آیا یہ ورلڈ کپ تاریخ کا بہترین ایڈیشن ثابت ہو رہا ہے 48 ٹیموں کی شرکت کے ساتھ پہلی بار منعقد ہونے والا یہ ورلڈ کپ نہ صرف اپنے نئے فارمیٹ بلکہ جارحانہ اور دلکش فٹبال کی بدولت بھی منفرد حیثیت اختیار کر چکا ہے اعداد و شمار کے مطابق 104 میں سے 96 میچز مکمل ہونے تک مجموعی طور پر 280 گول اسکور کیے جا چکے ہیں، یعنی فی میچ اوسط 2.92 گولز یہ شرح 1970 کے میکسیکو ورلڈ کپ کے بعد کسی بھی ورلڈ کپ کی بہترین اوسط قرار دی جا رہی ہے اس سے قبل قطر 2022 میں فی میچ اوسط 2.69، روس 2018 میں 2.64، برازیل 2014 میں 2.67 جبکہ جنوبی افریقہ 2010 میں صرف 2.27 گولز ریکارڈ کیے گئے تھے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور جرمنی کی کیوراساؤ کے خلاف 7-1 کی فتح رہا جبکہ سات دیگر میچوں میں چھ اور 13 مقابلوں میں پانچ پانچ گول اسکور کیے گئے جس سے شائقین کو مسلسل ہائی اسکورنگ اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ورلڈ کپ 2026 کی ایک نمایاں خصوصیت جارحانہ فٹبال بھی رہی ہے اعداد و شمار کے مطابق 74.6 فیصد گولز اوپن پلے کے دوران اسکور کیے گئے جو ورلڈ کپ کی تاریخ کی بلند ترین شرحوں میں شامل ہے مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ پنالٹی ککس کے ذریعے ہونے والے گولز کا تناسب صرف 5 فیصد رہا جسے ورلڈ کپ کی تاریخ کی کم ترین شرح قرار دیا جا رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر گول کھلے کھیل میں ٹیموں کی مہارت حکمت عملی اور جارحانہ انداز کا نتیجہ رہے گولز کی بارش ڈرامائی کم بیکس حیران کن نتائج اور اعلیٰ معیار کے مقابلوں نے 2026 کے ورلڈ کپ کو شائقین کے لیے ایک یادگار ایونٹ بنا دیا ہے اگر ٹورنامنٹ کے باقی میچز بھی اسی معیار پر جاری رہے تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کے بہترین ورلڈ کپ ایڈیشنز میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے

Comments (0)
Add Comment