اسلام آباد ٹریفک پولیس کا روڈ سیفٹی سیمینار، شہریوں میں آگاہی پر زور

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیرِ اہتمام ہلال احمر ریڈ کریسنٹ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی سیمینار میں ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 عائشہ جمیل اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے افسران ہلال احمر کے نمائندوں اور دیگر شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایجوکیشن ونگ نے شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال مقررہ رفتار کی پابندی پیدل چلنے والوں کے حقوق اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کی اہمیت سے آگاہ کیا اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے کہا کہ روڈ سیفٹی کا فروغ اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے شہریوں خصوصاً مختلف اداروں سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک محفوظ منظم اور مہذب ٹریفک کلچر کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ صرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی جانوں کے تحفظ کی بھی ضمانت ہے۔ ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ خود بھی قوانین پر عمل کریں اور اپنے اردگرد موجود افراد میں بھی روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پھیلائیں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے سیمینار کے دوران ٹریفک قوانین سے متعلق سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں درست جوابات دینے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کیے گئے تقریب کے اختتام پر اسلام آباد ٹریفک پولیس اور ہلال احمر کے افسران کے درمیان اعزازی شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا

Comments (0)
Add Comment