لندن (پی پی اے) بلیک کافی کو صرف کیفین کا ذریعہ نہیں بلکہ اینٹی آکسیڈنٹس اور توانائی سے بھرپور مشروب بھی قرار دیا جاتا ہے ماہرین کے مطابق اس کا اعتدال کے ساتھ روزانہ استعمال جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے متعدد فوائد کا باعث بن سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک کافی دماغی یکسوئی بڑھانے، جسم میں سوزش کم کرنے اور ڈپریشن کی علامات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ موڈ کو متوازن رکھنے میں بھی معاون ہوتے ہیں طبی ماہرین کے مطابق بلیک کافی دل کی صحت کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزا خون کی نالیوں کو مضبوط بنانے اور دل کے امراض کے خطرات کم کرنے میں مدد دیتے ہیں تاہم ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے. ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بلیک کافی بھوک کم کرنے اور جسمانی میٹابولزم تیز کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے دوسری جانب ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کافی پینے سے جگر کی سنگین بیماریوں، جگر کے سرطان اور جگر سے متعلق اموات کے خطرات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے