کراچی (پی پی اے)پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی مہمان ٹیم کو قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت مقامی ہوٹل منتقل کر دیا گیا پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتان نیکی وین سورس ہیں دونوں ٹیمیں 11 اور 12 جولائی کو شبانہ تربیتی سیشنز میں حصہ لے چکی ہیں جبکہ 13 جولائی کو آخری پریکٹس سیشن کے بعد ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوگی اس موقع پر دونوں ٹیموں کی کپتان میڈیا سے بھی گفتگو کریں گی سیریز کا پہلا نائٹ ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جولائی دوسرا 17 جولائی تیسرا 19 جولائی چوتھا 22 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا اس سیریز کا مقصد آئندہ اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ میں کپتان فضا فیاض الزوہہ حماد اقصیٰ حبیب عریشہ انصاری بریرہ سیف ہادیہ مینا کومل خان ماہ نور ماہم نزاکت ماہنور زیب میمونہ خالد راحمہ سید روائل فرحان روزینہ اکرم شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز شامل ہیں ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد مسرور ٹیم منیجر عائشہ اشعر جبکہ سابق بین الاقوامی ویمن کرکٹر جویریہ رؤف فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں