تھیسالونیکی (پی پی اے) یونان کے شہر تھیسالونیکی سے جرمنی کے شہر میمنگن جانے والی رائن ایئر کی پرواز کے دوران ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جب دورانِ پرواز طیارے کی ایک کھڑکی اپنی جگہ سے الگ ہوگئی جس کے باعث ایک مسافر جزوی طور پر طیارے سے باہر نکل گیا یونانی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر طیارے کے انجن سے الگ ہونے والا ایک ٹکڑا کھڑکی سے ٹکرایا جس سے کھڑکی اپنی جگہ سے نکل گئی عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ مسافر سربیا کا شہری تھا جسے قریب بیٹھے دیگر مسافروں نے فوری طور پر پکڑ کر دوبارہ اندر کھینچ لیا خوش قسمتی سے اس نے سیٹ بیلٹ باندھ رکھی تھی جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا متاثرہ مسافر کو معمولی نوعیت کے زخم آئے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ایک خاتون مسافر نے ریڈیو تھیسالونیکی کو بتایا کہ زیادہ تر مسافر سو رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکے جیسی آواز سنائی دی اس کے فوراً بعد آکسیجن ماسک نیچے آ گئے اور طیارے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمحے کے لیے ایسا محسوس ہوا جیسے ہنگامی دروازہ کھل گیا ہو جبکہ متاثرہ مسافر کا سر اور کندھے کھڑکی سے باہر تھے، جنہیں دوسرے مسافروں نے فوری طور پر اندر کھینچ لیا رائن ایئر نے اپنے بیان میں کہا کہ پرواز نے ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد تھیسالونیکی واپس لینڈنگ کی، کیونکہ ایک مسافر کی کھڑکی اپنی جگہ سے الگ ہو گئی تھی۔ ایئرلائن کے مطابق طیارہ بحفاظت اتارا گیا اور تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے ٹرمینل منتقل کر دیا گیا، جبکہ بعد ازاں انہیں میمنگن پہنچانے کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا