اسلام آباد میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 66 ہزار سے زائد ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی اس دوران 9,847 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 379 مقدمات درج کیے گئے ٹریفک پولیس کے مطابق لین کی خلاف ورزی رانگ وے ڈرائیونگ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے غیر نمونہ نمبر پلیٹس غلط پارکنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں ایجوکیشن ونگ نے 111 روڈ سیفٹی ورکشاپس کے ذریعے 94 ہزار سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی فراہم کی چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے شہریوں پر زور دیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں بغیر لائسنس گاڑی نہ چلائیں اور محفوظ سفری ماحول کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

Comments (0)
Add Comment