اسلام آباد (پی پی اے) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے زیرِ تربیت طلبہ و طالبات کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا جہاں انہیں جدید پولیسنگ کے نظام کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، پولیس آپریشنز سینٹر اور جدید سرویلنس کیمروں کے طریقہ کار اور افادیت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا دورے کے دوران وفد نے ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس سے ملاقات کی، جنہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ کو مؤثر شفاف اور تیز رفتار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آپریشنز سینٹر ایمرجنسی کنٹرول سینٹر ڈسپیچ کنٹرول سینٹر اور پکار-15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کو بروقت اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں وفد کو بتایا گیا کہ جدید سرویلنس کیمرے امن و امان کے قیام جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب چہرہ شناسی فیشل ریکگنیشن کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد کی بروقت نشاندہی اور جرائم کی روک تھام میں بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کے جدید تکنیکی نظام.مؤثر کارکردگی اور عوامی خدمت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کامیاب اور معلوماتی دورے پر ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا