لوسرن (پی پی اے) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سیزن کے اپنے پہلے جیولن تھرو مقابلے میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے اور سپٹزن لیخت ایتھلیٹک لوسرن میٹ میں نویں پوزیشن پر رہے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن میں ہونے والے ایونٹ میں ارشد ندیم 80 میٹر کی حد عبور نہ کر سکے ان کی بہترین تھرو 78.47 میٹر رہی جبکہ دیگر تھروز 74.87، 73.26 اور 73.39 میٹر ریکارڈ کی گئیں۔ اس کارکردگی کے باعث وہ پوڈیم پر جگہ بنانے میں ناکام رہے ایونٹ میں جرمنی کے جولین ویبر نے 87.04 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی آسٹریلیا کے کیمرون میک انٹائر 85.73 میٹر کے ساتھ دوسرے جبکہ لتھوانیا کے ایڈیس ماتوسیویچیئس 83.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ارشد ندیم کی سیزن کے پہلے ایونٹ میں یہ کارکردگی ان کے مداحوں کے لیے مایوس کن رہی تاہم امید کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی فارم بحال کرتے ہوئے ایک بار پھر نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے